احسن اقبال

حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے پرعزم ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے پرعزم ہے۔ جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسٹیک ہولڈرز سے تعلق رکھنے والے شرکاء کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر تعاون کررہی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور تنظیم نو کے لیے حکومت تمام وسائل کو بروکار لارہی ہے، اس قومی مقصد میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان سیلابوں کی وجہ سے ہونے والی بے مثال تباہی ہماری نہیں بلکہ ترقی یافتہ دنیا میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ اضلاع کی تعمیر نو اور تنظیم نو کے لیے بہت زیادہ وسائل درکار ہیں اور 20 پسماندہ اضلاع کے لیے ہونے والے اخراجات کا حجم 40 ارب روپے کے پہلے تخمینہ سے تجاوز کر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے