فیس بک

فیس بک اور انسٹاگرام فیڈز کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ گیا

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام میں اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے صارفین کو زیادہ اختیار فراہم کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو صارفین کی دلچسپی کے مواد کو فیڈ پر دکھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے یہ ٹیکنالوجی صارف کی جانب سے لائیک، شیئر یا کمنٹ کی جانے والی پوسٹس کو مدنظر رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کی جانب اعلان کیا گیا ہے کہ اس کی سوشل میڈیا ایپس میں اے آئی کے استعمال کے تجربے کو زیادہ شفاف بنایا جائے گا اور اگر صارف کو کچھ غلطی محسوس ہو تو اسے تبدیلی کا اختیار حاصل ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے 22 سسٹم کارڈز کو جاری کیا جا رہا ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو کیسے استعمال کرکے انسٹاگرام اور فیس بک فیڈز پر مواد دکھاتی ہے۔

واضح رہے کہ میٹا کی جانب سے ان تفصیلات کو زیادہ قابل رسائی بنانے کے لیے انہیں Why am I seeing this فیچر تک توسیع دی جا رہی ہے۔ میٹا کی جانب سے صارف کو اپنی مرضی کے مواد پر مبنی پوسٹس زیادہ دکھانے کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام پر نئے آپشنز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر صارف یہ بتا سکے گا کہ کس طرح کے مخصوص مواد کو زیادہ دیکھنے کا خواہشمند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے