منظور وسان

منظور وسان نے عام انتخابات سے متعلق نئی پیش گوئی کردی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیرِ زراعت سندھ منظور وسان ملک میں عام انتخابات سے متعلق پیش گوئی کردی ہے۔ منظور وسان نے کہا ہے کہ الیکشن میں مقابلہ پی پی پی اور ن لیگ کے درمیان ہو گا، ہمارا ٹارگٹ اب پنجاب ہے، کوشش ہو گی کہ وہاں سے 35 سیٹیں لیں۔

تفصیلات کے مطابق پیش گوئیاں کرنے کے لیے مشہور سیاست داں منظور وسان نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر یا نومبر میں ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ پر کیسز بنیں گے اور جیل بھی جائیں گے مگر جیل کی گرمی برداشت نہیں کر پائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں، اب ان کا نکلنا مشکل ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ باہر جانے کی کوشش کریں گے مگر باہر جانے میں اب انہیں دشواری ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی پی پی پی میں واپس آئیں گے تو ویلکم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے