اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج سینیٹر کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا ہے، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار سے سینٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا، اس سے قبل اسحاق ڈار چیئرمین سینٹ سے ان کے چیمبر میں جا کر ملے۔ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نعرے بازی کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر شریک تھے، حلف کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی جاری رہی جبکہ چیئرمین سینٹ کے ڈائس کا بھی گھیراؤ کیا گیا۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار آج ہی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے وطن واپس پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے