شہباز شریف

میڈیا اور عوام پر کالے قانون اور سیاہ مہنگائی کا ستم کیا جارہا ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے میڈیا اور عوام پر کالے قانون اور سیاہ مہنگائی کا ستم کیا جارہا ہے۔ جو اب مزید قابل برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور عوام کو خوش کرنے کے لئے آئی ایم ایف کو چکر دیا جا رہا ہے، دعا ہے عمران نیازی پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں پیکج پر آنے والے دنوں میں یوٹرن نہ لیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ تشویشناک ہے، مہنگائی 24 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،‎ تاریخ میں اتنا قرض کسی حکومت نے پاکستانیوں پر نہیں لادا جتنا تین سال میں لادا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‎بینکوں کو آئل درآمد کرنے والی کمپنیوں کو ایل سی کھولنے میں ہچکچاہٹ سے ملک میں تیل کا بحران پیدا ہوسکتا ہے،‎ ملک میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ تشویشناک ہے، مہنگائی 24 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے