ہیکر

عالمی سائبر کرائم کریک ڈاؤن، رینسم ویئر حملوں سے منسلک 7 ہیکرز گرفتار

واشنگٹن (پاک صحافت) امریکی اخبار کے مطابق عالمی سائبر کرائم کریک ڈاؤن کے تحت گزشتہ فروری سے اب تک رینسم ویئر حملوں سے منسلک 7 مشتبہ ہیکرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے ہیکرز میں سے کسی کا بھی نام سے شناخت نہیں کی گئی تاہم یوروپول نے کہا کہ دو مشتبہ ہیکرز جن کا تعلق رینسم ویئر گینگ ’آر ایول‘ سے ہے، کو گزشتہ ہفتے حملوں میں 5 لاکھ 80 ہزار روپے کا تاوان وصول کرنے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آر ایول جسے سوڈینوکیبی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے حالیہ مہینوں میں دنیا کے سب سے بڑے میٹ پروسیسر جے بی ایس ایس اے کو نشانہ بنایا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ ان پر جولائی میں ہونے والے حملے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے جس نے فلوریڈا کی ایک سافٹ ویئر کمپنی کیسیا کا ڈیٹا چوری کرتے ہوئے دنیا بھر کے کاروبار کو نقصان پہنچایا تھا۔

واضح رہے کہ جسٹس ڈپارٹمنٹ نے پیر کو ڈیلاس کی وفاقی عدالت میں یاروسلاو واسنسکی نامی مشتبہ یوکرینی ہیکر کے خلاف مجرمانہ الزامات عائد کیے تھے جس پر کاروبار اور مالیاتی اداروں سمیت ملک بھر میں مختلف اہداف کو سوڈینوکیبی رینسم ویئر سسٹم میں ڈالنے میں مدد کرنے کا الزام تھا۔ یاد رہے کہ غیر ملکی ہیکرز کی گرفتاریاں جسٹس ڈپارٹمنٹ کے لیے اہم ہیں کیونکہ ان میں سے بہت سے ایسے ممالک کی پناہ میں کام کرتے ہیں جو اپنے شہریوں کو قانونی چارہ جوئی کے لیے امریکا کے حوالے نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے