منیر اکرم

پاکستان اسپتال پر اسرائیل کے وحشیانہ و مجرمانہ حملے کی مذمت کرتا ہے، منیر اکرم

اسلام آباد (پاک صحافت) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا واضح جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے، پاکستان نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مندوب منیر اکرم نے چھٹے کمیٹی اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں زیادہ تر بیمار اور زخمی فلسطینی بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔ منیر اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ کے لوگوں کو اشیائے ضروریہ پہنچانے کے لیے انسانی راہداری قائم کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے، بمباری سے اسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 800 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے