بلاول بھٹو

عمران خان کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے،، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے تازہ بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران خان کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، پونے 2 لاکھ روپے قرض کے بوجھ تلے دبا ہر پاکستانی عمران خان کی نااہلی کی قیمت ادا کر رہا ہے، قرضہ اگر کرپشن میں اڑایا جاتا رہے گا تو عام آدمی مہنگائی میں پِستا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین نے ملک کی معاشی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ قرض نہ لینے کا اعلان کرنے والے عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں، وزیراعظم صاحب! بے شک آپ کو چندے مانگنے کا وسیع تجربہ ہے، مگر چندوں پر ملک نہیں چلتے۔ بلاول کا کہنا تھاکہ عمران خان بنی گالا کے محل سے باہر نکلیں، عام آدمی عید کی تیاری کے لیے بھی معاشی لحاظ سے پریشان ہے، پاکستان کا ہر انسان عمران خان کی تبدیلی کے سونامی کی قیمت ادا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ حکومت میں اتنی بھی سکت نہیں کہ چین کو سی پیک کے اربوں روپے کے واجبات ادا کر سکے، ایم ایل ون کے لیے 6 ارب ڈالر کے فنڈز جاری کرنے میں چینی حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ہے، چینی حکومت کی ہچکچاہٹ دراصل پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ بلاول بھٹوزرداری کے مطابق  غیر ملکی سرمایہ دار پاکستان میں سرمایہ کاری سے جھجھک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے