ادکارہ مریم نفیس

کزن سے شادی کرنے کا خیال ناگوار لگتا ہے، مریم نفیس

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ مریم نفیس نے کزن میرج سے متعلق اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کزن سے شادی کرنے خلاف ہیں، انہیں کزن میرج بلکل بھی پسند نہیں، مریم نفیس کا کہنا ہے کہ کزن سے شادی کرنے کا خیال ناگوار لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم نفیس نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے سوال و جوابات کے سیگمنٹ کے دوان کزن میرج سے متعلق اظہار خیال کیا۔  اس موقع پر اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ وہ کزن کی آپس میں شادیوں کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ میزبان کی جانب سے کزن سے شادی کے سوال پر مریم نفیس نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بہن بھائیوں کی طرح بڑے ہوتے ہیں لہٰذا کزن سے شادی کرنے کا خیال ناگوار لگتا ہے۔‘ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں صرف 40 فیصد لوگ ہی کزن سے شادی کرنے پر راضی ہوتے ہوں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے