عطا تارڑ

پنجاب کے کئی حلقوں میں ن لیگ ترین گروپ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کئی حلقوں میں ن لیگ ترین گروپ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے کئی حلقوں میں ن لیگ ترین گروپ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی، مشترکہ امیدوار لائے جانے کا بھی امکان ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ ترین گروپ اور ن لیگ کے اچھے تعلقات ہیں، ساہیوال سے ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال، فیصل آباد سے اجمل چیمہ اور جھنگ سے فیصل جبوانہ سمیت ترین گروپ کے تمام ہی لوگ ن لیگ سے بھی رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے دونوں جماعتیں ساتھ ساتھ چلیں گی، انتخابی اتحاد کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے