جنرل عاصم منیر

آرمی چیف کی غیرقانونی معاشی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف پوری قوت کیساتھ کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) آرمی چیف نے غیرقانونی معاشی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف پوری قوت کیساتھ کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے مل کر پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں، اس کے نتیجے میں پاکستان کو مختلف طریقوں سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی۔

آرمی چیف نے لاہور کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی بھی موجود تھے۔ دوران اجلاس آرمی چیف کو صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، بشمول بجلی، گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکا کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ فورم نے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس کے شرکا کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) اور گرین پنجاب کے اقدامات کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان تاریخی اقدامات کے سود مند اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے