سولر پینل خریدتے وقت دھوکے سے بچنے کا آسان طریقہ

کراچی (پاک صحافت) گرمیوں کا موسم  آتے ہی  بیشتر لوگ سولر پینل خریدنے کے لیے سوچنا شروع کردیتے ہیں۔ جس کی بڑی  وجہ بار بار بجلی  کاجانا، پھرایک وقت میں زیادہ پنکھوں کے چلنے اور اے سی سے بجلی کا اضافی بل لوگوں کی جیب پر بھاری پڑناہے۔

تجربہ کار افراد کے مطابق سولر پینل ہمیشہ دن کے وقت خاص طور پر 12 سے 1 بجے کے درمیان خریدنا چاہیے کیونکہ اس وقت بھرپور روشنی ہوتی ہے اور سولر پینل اپنی مکمل صلاحیت بروئے کار لاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ دکان دار اکثر کم وولٹیج والی سولر پلیٹ کو بھاری وولٹیج والی بول کر گاہکوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ سولر پینل خریدتے ہوئے دکان دار سے وولٹیج چیک کرکے دکھانے کو لازمی کہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گرمی کا موسم سولر سسٹم کے لئے انتہائی موزوں ہے۔ اس کی پلیٹ کو لگاتے ہوئے ہمیشہ اینگل سورج کے سامنے رکھیں اور تھوڑا سا اوپر کی جانب لٹا کر رکھیں۔ سولر پینل اصلی ہے یا جعلی اس بات کا پتہ لگانے کے لیے اس پر لگے اسٹیکرز کو غور سے دیکھیں اور اس پر لکھے تمام الفاظ کی اسپیلنگ چیک کریں۔ یاد رہے کہ معیاری سولر پینلز پر ہمیشہ مستند برانڈ کا اسٹیکر موجود ہوگا جس میں الفاظ کی غلطی موجود نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ صارفین اب اپنے میسجز ایڈٹ کر سکیں گے

(پاک صحافت) اسنیپ چیٹ کے صارفین بھی اب اپنی چیٹ میسجز کو ایڈٹ کر سکیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے