ادکارہ مریم نفیس

خوبرو اداکارہ مریم نفیس کی شادی کب ہوگی؟

کراچی (پاک صحافت) ادکارہ کی نئی تصاویر نے  سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، ان کی نئی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں نے ان کی بہت جلد شادی کی پیشگوئی کردی۔ خیال رہے کہ ی اداکارہ مریم نفیس نے گزشتہ برس خاموشی سے نکاح کیا تھا تاہم اب ممکنہ طور پر جلد ان کی رخصتی ہونے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس خاموشی سے نکاح کرنے والی خوبرو اداکارہ مریم نفیس کی حالیہ پوسٹ سے محسوس ہو رہا ہے کہ جلد اُن کی رخصتی ہونے والی ہے۔ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مریم نفیس نے اپنی چند نئی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُن کے شوہر اُنہیں شادی کی پیشکش کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نفیس اور ان کے شوہر کسی پہاڑی علاقے میں موجود ہیں اور انہیں لال گلاب کے گلدستہ پیش کرتے ہوئے پروپوز کر رہے ہیں۔ مریم نفیس کے شوہر نے انہیں شادی کے لئے پرپوز کرتے ہوئے پھولوں کے ساتھ ساتھ انگوٹھی بھی پیش کی اور انہیں انگوٹھی پہنائی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے