شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک باین جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، میں نے وزیر داخلہ کو واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہنا ہے کہ عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعاگو ہیں، واقعے کی تحقیقات میں وفاق پنجاب حکومت سے تمام ممکنہ تعاون کرے گا۔ واضح رہے کہ وزیرآباد میں لانگ مارچ کے آغاز پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے