امتیاز شیخ

ملک کے سب سے بڑے چور اور ڈاکو عمران خان ہیں۔ امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا چور اور ڈاکو عمران خان ہے، ان کی کرپشن اور چوریاں آہستہ آہستہ قوم کے سامنے آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی چوریوں پر پردہ ڈالنے کے لیے دوسروں پر الزام تراشی عمران خان کا وتیرہ ہے۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل پنجاب کے ضمنی انتخابات میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سری لنکا کی معاشی پالیسیوں کو آئیڈیل قرار دیتے تھے۔ سری لنکا کی پالیسیوں پر عمل درآمد کر کے عمران خان نے ملک کو دیوالیہ پن کی حد تک پہنچا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مخالفین پر الزام تراشی کے ذریعے اپنی کرپشن اور چوریوں کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے