گیمنگ مانیٹر

سامسنگ کی جانب سے دنیا کا پہلا 240 ہرٹز، فورکے گیمنگ مانیٹر فروخت کے لیےپیش

کراچی (پاک صحافت) سام سنگ نے دنیا کا پہلا فورکے گیمنگ مانیٹر فروخت کے لیے پیش کردیا ہے جس کا ریفریش ریٹ 240 ہرٹز ہے اور اس کا ہم پلہ دور دور تک موجود نہیں۔ کمپنی کے مطابق اسے اوڈیسی نیو جی ایٹ کا نام دیا گیا ہے جو انتہائی گہرے اور حقیقت سے قریب ترین گرافکس کی بدولت گیم کھیلنے کے عمل کو پر لطف بناتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا گیمنگ ٹی وی ہے جو گیمنگ کے عمل کو نئی جہت دیتا ہے۔ سام سنگ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی ایک اہم جدت ہے جو تیزترین فور کے گیمنگ کو آسان اور ممکن بناتی ہے۔ اسکرین ریزولوشن 3840 ضرب 2160 پکسل ہے اور خمیدہ ہونے کی بنا پر گیم کھیلنے کا ایک نیا تجربہ سامنے آتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے فی الحال 32 انچ فارمیٹ میں ہی پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کے گرافکس اور ساؤنڈ بطورِ خاص ویڈیو گیم کے لحاظ سے بنائے گئے ہیں۔ اسکرین ریفریش ریٹ کو اس درجہ بہتر بنایا گیا ہے کہ اس کا دورانیہ ایک مائیکرو سیکنڈ تک ہوگیا ہے جو تیزی سے گھومتے ہوئے گرافکس کو ہموار اور یکساں رکھتا ہے۔ گیم کی تیزی سے کہیں بھی منظر دھندلاتا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے