حکومتی اتحاد

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہنگامی طور پر طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہنگامی طور پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کر لیا۔  پی ڈی ایم ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ویڈیو لنک کے ذریعے ڈی آئی خان سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہنگامی طورپر طلب کر لیا۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمتِ عملی پر غور ہو گا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے بتایا کہ جلاس میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی حکمتِ عملی پرغور ہو گا۔ اس کے علاوہ  10 نومبر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمتِ عملی پر بھی غور ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے