فلائنگ کار

دنیا کی پہلی اڑنے والی کار کو پرواز کرنے کا سرٹیفکیٹ جاری

لندن (پاک صحافت) دنیا کی پہلی اڑنے والی کار کو پرواز کرنے کا سرٹیفکیٹ مل گیا۔  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلواکیہ کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 8 ہزار فٹ کی بلندی پر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والی کار کو پروازکرنے کی صلاحیت کا سرٹیفیکیٹ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلواکیہ میں اڑنے والی کار کو پرواز کرنے کی صلاحیت رکھنے کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس ہائبرڈ اڑن کار’ ایئر کار‘ میں بی ایم ڈبلیو کا انجن لگایا گیا ہے اور یہ پرواز کے لیے عام پیٹرول ہی استعمال کرتی ہے۔ یہ کار ڈھائی منٹ میں کار سے جہاز میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ ایئر کار کو یہ سرٹی فیکیٹ 70 گھنٹوں کی ٹیسٹ فلائٹ اور 200 سے زائد ٹیک آف اور لینڈنگز کے بعد دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایئرکار کو ملنے والےسرٹی فیکیٹ کے بعد اڑنے والی کاروں کی بڑے پیمانے پر تیاری کی راہیں کھل گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایئر کار نے گزشتہ سال جون میں سلواکیہ کے دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں نیترا اور براتیس لیوا کے درمیان 35 منٹ کی پرواز مکمل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے