رانا ثناء اللہ

تحریک انصاف کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ملک اس وقت مشکلات سے دوچار ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ  عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ حکومت کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ملک اس وقت مشکلات سے دوچار ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی رہنمائوں کی لوٹ مار عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرح گوگی کے نام اربوں روپے کی پراپرٹی نکلی ہے، عمران خان دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے فرح بی بی کی لوٹ مار کاجواب دیں۔ رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہاکہ ،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک کو درپیش تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے پر اعتماد ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانا چاہتے تھے لیکن انہیں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ 22جولائی کووزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات میں حمزہ شہباز ایک بار پھر سرخرو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے