شیری رحمان

کرپشن ختم کرنے کی دعویدار حکومت نے 16 ممالک کو کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر اورسینیٹر شیری رحمان نے حکومتی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن ختم کرنے کی دعویدار حکومت نے 16 ممالک کو کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ احتساب صرف مخالفین کو نشانا بنانے کے لئے ہے، اس حکومت کی کرپشن سے اب عالمی ادارے پردہ اٹھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ کرپشن میں پاکستان کا 16 درجے اوپر جانا اس حکومت کے بیانئے کو بے نقاب کرتا ہے۔ شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ 2020 میں دنیا بھر میں پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 124 نمبر پر تھا، 1 سال کے اندر پاکستان 140 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر شیری رحمان نے  شہزاد اکبر کے استعفے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے  احتساب کا استعفی اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں بلکہ بڑھی ہے۔  شیری رحمان کا کہنا ہے کہ احتساب صرف مخالفین کو نشانا بنانے کے لئے ہے۔ اس حکومت کی کرپشن سے اب عالمی ادارے پردہ اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے