حنا ربانی کھر

ہم تمام ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، حنا ربانی کھر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ہم تمام ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اینٹی انڈیا اور اینٹی امریکا پالیسی نہیں ہونی چاہیے، سابق حکومت نے ملکی سفارتکاری کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ہم تمام ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دروازے تمام ممالک کیلئے کھلے ہیں، پاکستان کسی ملک کے ساتھ ڈر کر سفارتی تعلقات نہیں بنائے گا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی پر واویلا مچایا گیا، جتنا مرضی شور کرلیں ہم قوم کے مفاد کو دیکھیں گے، فرد واحد کا تحفظ ادارے کی پالیسی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے