وزیراعظم شہباز شریف

وطن عزیز مزید لوٹ مار کا متحمل نہیں ہوسکتا، کرپٹ حکمران فوری مستعفی ہوں۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے تین سال میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اب ملک مزید لوٹ مار کا متحمل نہیں ہوسکتا لہذا کرپٹ حکمران فوری مستعفی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ‎ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے دوسری بار گواہی دی کہ حکومت چور ہے، ان کی رپورٹ فرد جرم ہے۔ عمران نیازی کے دور میں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، دنیا کہہ رہی ہے وزیر اعظم چور ہے، عالمی سطح پر وطن کی بدنامی ہو رہی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ جب آٹا، چینی، گیس، بجلی کھاد، ادویات، ایل این جی اور کورونا سمیت ہر شعبے میں لوٹ مار ہو گئی کرپشن انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 124 سے 140 پر کیوں نہیں جائے گا۔ ماضی میں کرپشن کرپشن کا واویلا کرنے والوں کی چوریاں ہر روز پکڑی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے