خلا بازوں کے پیشاب اور پسینے کو ری سائیکل کرکے پانی میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں موجود خلا بازوں کے پیشاب اور پسینے کو ری سائیکل کرکے پانی میں تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ناسا کے مطابق آئی ایس ایس کے انوائر مینٹل کنٹرول اینڈ لائف سپورٹ سسٹم (ای سی ایل ایس ایس) کے ذریعے پسینے اور پیشاب کو ری سائیکل کرکے 98 فیصد تک پانی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

تٖفصیلات کے مطابق ای سی ایل ایس ایس میں ایک واٹر ریکوری سسٹم موجود ہے جو فضلے کا پانی اکٹھا کرکے اسے پینے کے قابل پانی میں تبدیل کرتا ہے۔ اس سسٹم کا ایک حصہ dehumidifiers کو استعمال کرکے آئی ایس ایس میں موجود عملے کی سانس اور پسینے سے خارج ہونے والی نمی کو حاصل کرتا ہے۔ اسی طرح سسٹم کا ایک اور حصہ Urine Processor Assembly پیشاب کو ری سائیکل کرکے پانی حاصل کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی خلائی ادارےکے مطابق اس سسٹم نے 98 فیصد تک ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ناسا نے بتایا کہ یہ سسٹم گرم اور خشک ہوا کے ذریعے فضلے کے پانی اور نمی سے پانی کے بخارات خارج کرتا ہے۔ اس عمل سے مرطوب ہوا بنتی ہے جو سسٹم کے واٹر کلیکشن سسٹمز میں اکٹھی ہو جاتی ہے۔ پانی حاصل کرنے کے بعد یہ سسٹم متعدد فلٹرز سے اسے چھانتا ہے اور پھر ایک catalytic reactor سے گزار کر تمام آلودگی کو صاف کر دیتا ہے۔

پانی کی شفافیت کو سنسرز سے چیک کیا جاتا ہے اور پانی میں کسی بھی قسم کی آلودگی پر یہ عمل دوبارہ دہرایا جاتا ہے۔ اس کے بعد سسٹم کی جانب سے پانی میں آیوڈین کو شامل کیا جاتا ہے تاکہ اس میں جراثیموں کی نشوونما نہ ہو سکے اور پھر اسے عملے کے استعمال کے لیے محفوظ کرلیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے