جاوید لطیف

اداروں میں بیٹھے لوگ بھی مان رہے ہیں کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا، جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اداروں میں بیٹھے لوگ بھی مان رہے ہیں کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ  نواز شریف کے چوتھی بار وزیرِ اعظم بننے کے بعد خوش حالی کا نیا دور شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ2018ء میں آر ٹی ایس بٹھانے کے باوجود پنجاب میں ہماری اکثریت تھی۔ جاوید لطیف نے کہا کہ 2018ء میں بھی جب سورج سوا نیزے پر تھا پنجاب میں ہماری اکثریت تھی اور حکومت نہیں بنانے دی گئی، نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر پاکستان واپس آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ابھی تو نواز شریف باہر بیٹھے ہیں اور ان کی ہدایت پر روس سے تیل پاکستان آیا، بغیر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ن لیگ نے 2013ء میں دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے