واٹس ایپ

ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ بیک وقت چار فونز میں استعمال کرنے کا طریقہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں لنکڈ ڈیوائسز کے نام سے اس فیچر کو متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے ایک اکاؤنٹ کو 4 فونز پر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے پرائمری فون ہٹ کر دیگر ہر ڈیوائس میں واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن کو انسٹال کریں۔ اس کے بعد جن فونز پر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ چلانا چاہتے ہیں ان میں واٹس ایپ کو اوپن کرکے Agree and continue پر کلک کریں۔

جب آپ کے سامنے فون نمبر کے اندراج کا آپشن آئے تو نمبر درج کرنے کی بجائے اوپر دائیں کونے میں تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے Link to existing account کے آپشن کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد ایک کیو آر کوڈ بن جائے گا جسے پرائمری فون سے اسکین کرنے کی ضرورت ہوگی، بالکل اسی طرح جیسے واٹس ایپ ویب پر اکاؤنٹ کنکٹ کیا جاتا ہے۔ یعنی تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر لنکڈ ڈیوائسز اور پھر لنک اے ڈیوائس پر کلک کریں۔ اس کے بعد پرائمری فون سے دوسری ڈیوائس پر نظر آنے والے کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔

اگر کسی ڈیوائس سے اکاؤنٹ کو ہٹانا چاہتے ہوں تو پرائمری فون میں تھری ڈاٹ مینیو سے لنکڈ ڈیوائسز میں جائیں اور وہاں اس ڈیوائس کے آئیکون پر کلک کریں جس پر اکاؤنٹ کو استعمال نہیں کرنا چاہتے، پھر لاگ آؤٹ کے آپشن کا انتخاب کریں۔اگر پرائمری ڈیوائس 14 دن تک غیر متحرک رہی تو واٹس ایپ کی جانب سے دیگر ڈیوائسز سے بھی اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے