واٹس ایپ فیس بک انسٹا

ایک بار پھردنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ ،فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن

کیلیفورنیا (پاک صحافت) ایک بار پھر دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوگئیں جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ہی ہفتے کے دوران  دو بار میٹا (فیس بک)  کی زیرمملکت تمام ایپلیکیشنز کی سروسز ڈاؤن ہوگئیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ابھی تک مذکورہ سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی سروسز متاثر ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دنیا بھر میں  فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز تقریبا 7 گھنٹےمعطل رہی تھیں جس کی وجہ سے فیس بک کےاربوں صارفین متاثرہوئےتھے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام تینوں سروسز مشترکہ انفراسٹرکچر پر کام کرتی ہیں جس کی وجہ سے ایک سروس میں خرابی کی وجہ سے تینوں سروسز ایک ساتھ متاثر ہوتی ہیں جبکہ تینوں سروسز کی ملکیت فیس بک کے پاس ہے۔ تاہم اب ان تمام سروسز کو میٹا کے تحت لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے