یاسر حسین اقرا عزیز

مجھے یاسر کی بیوی ہونے پر فخر ہے، ادکارہ اقرا عزیز

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اقرا عزیز نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ انہیں یاسر کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔ خیا ل رہے کہ شیئر کی گئی تصویر حال ہی میں ہونے والے’آئپا ایوارڈز‘ کے دوران لی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق تصویر شیئر کرتے ہوئے اقرا عزیز نے آئپا ایوارڈز میں یاسر حسین کی میزبانی اور اُن کی اپنے کام سے لگن کی تعریف کی۔ اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ کے کیپش میں یاسر حسین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’تم میری محبت ہو، مجھے تمہاری بیوی ہونے پر بہت فخر ہے۔‘ اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے ایسی لگن کبھی نہیں دیکھی، آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی لیکن پھر بھی آپ نے اپنے طور پر سب بہترین کیا،

واضح رہے کہ اداکارہ اقرا عزیز نے یاسر کے الفاظ یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اب سمجھ گئی ہوں کہ ان کا کیا مطلب ہے جب وہ کہتے ہیں، ’شو مسٹ گو آن۔‘ اقرا نے  محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیشہ ایسے ہی رہنا۔‘ یاد رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں رواں سال جولائی میں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا۔

یہ بھی پڑھیں

بالی وڈ اسٹار

سلمان خان نے اگلے سال کی خوشخبری اس عید پر سنادی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے مداحوں کو اگلے سال کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے