ایکس (ٹوئٹر) میں گیم اسٹریمنگ اور لائیو شاپنگ فیچرز متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) ایلون مسک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں ویڈیو گیم اسٹریمنگ اور لائیو شاپنگ کے فیچرز متعارف کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایکس پر ایک پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایلون مسک نے ویڈیو گیم اسٹریمنگ سسٹم کی جھلک پیش کی۔

تٖفصیلات کے مطابق کمپنی کے ایک ملازم کی جانب سے بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں وضاحت کی گئی کہ ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین گیمز لائیو اسٹریم کر سکیں گے۔ ملازم کی جانب سے بتاا گیا کہ ایکس میڈیا اسٹوڈیو کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹس کو اوپن براڈ کاسٹر سافٹ وئیر سے کنکٹ کر سکیں گے۔ یہ فیچر بظاہر اسٹریمز پر ناظرین کے کمنٹس کو بھی سپورٹ کرے گا۔ اسی طرح کمپنی کی جانب سے لائیو شاپنگ فیچرز کی آزمائش بھی ایکس پر شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس مقصد کے لیے کمپنی نے معروف ماڈٖل پیرس ہلٹن سے شراکت داری کی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ ایکس کے لائیو شاپنگ فیچرز کیسے ہوں گے۔ یہ نئے فیچرز ایلون مسک کی جانب سے ایکس کو سپر ایپ میں تبدیل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے