سیکیورٹی فورسز

بلوچستان، سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر ہونے والے حملوں کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی گئی تاہم انہیں بروقت کارروائی سے پسپا کردیا گیا۔ دہشت گردوں کو دونوں کارروائیوں میں جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ ایف سی کے جوانوں کی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہاں بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے اب روز کا معمول بن گئے ہیں۔ آئے روز کہیں نہ کہیں پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے