بلاول بھٹو

عدم اعتماد سے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائیں گے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانا یقینی ہے، ہمارے پاس نمبر پورے ہیں جلد قوم کو سرپرائز دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے جمہوری طریقہ اپنائے گی۔ امید ہے عدم اعتماد سے عمران خان کو ایک بار پھر پارلیمان میں شکست دیں گے۔ خوش آئند ہے اپوزیشن کی تمام جماعتیں عدم اعتماد پر متفق ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ ہم بڑے عرصے سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کام کررہے ہیں۔ حکومت نے ملک پر جمہوری، معاشی ڈاکہ ڈالا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تبصرہ کرنے سے قاصر ہوں۔ وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گزرتا ایک ایک دن عمران خان کے لیے مشکل ہوتا جارہا ہے، عمران خان کو رخصت کرنے کے بعد آنے والا سیٹ اپ مختصر مدت کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے