ایپل

ایپل کی جانب سے بچوں کو آن لائن ہراسگی سے تحفظ فراہم کرنے کا منفرد فیچر

کراچی (پاک صحافت) ایپل نے اپنی ڈیوائسزمیں فحش تصاویرکی اسکیننگ کرنے والے فیچرکودوسرے ممالک کے لیے بھی جاری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے بچوں کوآن لائن تحفظ فراہم کرنے کے اس اہم فیچرکو گزشتہ سال جاری کیا گیا تھا۔ ایپل نے 18 سال سے کم عمرکے تمام امریکی صارفین کے لیے آئی فون، آئی پیڈ اورمیک کی تمام میسیجنگ ایپلی کیشنز میں اس فیچرکوفعال کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیچرپیغامات میں برہنہ اورفحش تصاویرکی شناخت کرکے فورا استعمال کندہ کے سرپرست اوروالدین کواس بارے میں آگاہ کردیتا ہے۔ برطانوی اخبارگارجیئن کے مطابق ’کمیونیکیشن سیفٹی‘ کے نام سے امریکا میں پیش کیے گئے اس فیچر کی کام یابی کے بعد اسے دیگر ممالک کے لیے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے تمام آئی او ایس صارفین کے لیے بھی جلد ہی جاری کردیا جائے گا، تاہم کینیڈا کے صارفین آئی اوایس 15.5 بی ٹا اپ ڈیٹ کے ذریعے اس فیچر سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ یہ فیچرایک بارفعال ہونے کے بعد بچوں کی ایپل ڈیوائسزکے میسیجزمیں موصول اوربھیجی جانے والی برہنہ اورفحش تصاویرکوخود کارطریقے سے دھندلاکر کے ایک انتباہی پاپ اپ نوٹی فیکیشن ظاہر کردیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے