مہنگائی

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، اشیاء خورد و نوش عوام کی پہنچ سے دور

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا، مہنگائی کے باعث اشیاء خورد و  نوش عام عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔ ملک میں مہنگائی دیکھتے ہوئے عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لئے 60 کروڑ  ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران جن 22 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں آٹا، انڈے، ٹماٹر، چینی، دال چنا، چاول اور چکن سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران آٹا، چینی، ٹماٹر، انڈے،چاول، چکن سمیت 22اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جن میں ٹماٹر 20.04 فیصد، آٹا1.01فیصد چکن8.81 فیصد مہنگی ہوئی۔۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ25مارچ 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی) کے لحاظ سے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ملک میں مہنگائی کی شرح15.35فیصد رہی ہے تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.61فیصد اضافہ ہوا۔

واض رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں18.77فیصد، 17ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں16فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں14.91فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے