پاکستان کی منتخب حکومت کیساتھ کام کیلئے تیار ہیں،امریکا

اسلام آباد (پاک صحافت) امریکی محکمہ خارجہ کی نائب معاون وزیر الزبتھ ہارسٹ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی عوام کی منتخب کردہ کسی بھی حکومت کیساتھ کام کیلئے تیار ہیں۔ الزبتھ ہارسٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سیاست میں امریکا کا کردار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نائب معاون وزیر الزبتھ ہارسٹ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  پاکستان کیساتھ قابل قدر شراکت کی راہ میں پروپیگنڈے، غلط معلومات کو رکاوٹ نہیں بننے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ توجہ عوام، سرمایہ کاری، معیشت اور خوشحالی پر ہے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی نائب معاون وزیر نے واضح کیا کہ ہم کسی ایک سیاسی امیدوار یا پارٹی پر کسی قسم کی پوزیشن نہیں رکھتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی تاریخ کا نیا باب لکھ رہے ہیں۔ ہماری توجہ عوام پر اور خوشحالی پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

خیبر (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے