نواز شریف

ابھی تو صرف 5 یا 10فیصد سچ باہر آیا ہے، مزید سچ سامنے آئے گا، نواز شریف

لندن (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ ابھی تو صرف 5 یا 10فیصد سچ باہر آیا ہے، مزید بھی سامنے آئے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے۔   نواز شریف نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ اس شخص نے  ملکی معیشت زمین بوس کردی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے بھی جھوٹے وعدے کیے اور اس کے بعد بھی جھوٹے وعدے کیے، ریاست مدینہ کا نام لے کر اس نے ظلم اور زیادتی کی۔ اس نے پاکستان کا وہ حشر کیا ہے کہ اس کو تو عبرت کا نمونہ ہونا چاہیے، یہ کسی بات کو نہیں مانتا، نہ آئین، قانون اور نہ ہی پارلیمنٹ کو مانتا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران  نواز شریف نے ڈاکٹر عارف علوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ملک کے صدر ہو، کیسے فرائض منصبی کی بجا آوری نہیں کروں گے؟ کیسے حلف نہیں لو گے؟ اُنہوں نے دوران گفتگو استفسار کیا کہ پنجاب میں کیا حال بنا ہوا ہے؟ اس وقت کیا وہاں کوئی وزیراعلیٰ ہے؟ حکومت ہے؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ شخص کونسی مٹی کا بنا ہوا ہے؟ کہاں پرورش ہوئی؟ کون ہے یہ بندہ؟ قوم کو سوچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے