حمزہ شہباز

سستے بازاروں کے نام پر غیرمعیاری اشیاء کی فروخت روزہ داروں کے ساتھ سنگین مذاق ہے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  حمزہ شہباز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستے بازاروں کے نام پر غیر معیاری اشیاء کی مہنگے داموں فروخت بابرکت مہینے میں روزہ داروں کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں بھی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اپنے حالیہ بیان میں وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشان بنایا، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں افراتفری مچی ہوئی ہے، عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں، مہنگائی کی تلوار سے عوام کا قتل عام جاری ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ ماہِ مقدس کے دوران سبزی، پھل اور اشیائے خورد و نوش کی قلت اور مہنگے داموں ان کی فروخت ظلم عوام پر ہے۔ حکومت کم از کم ماہِ صیام میں روزے داروں کی بد دعاوں سے بچنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے، عمران نیازی لیکچر بند کرکے ایسے اقدامات کریں جن سے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے