عائزہ خان

اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے نئے سفر کے آغاز کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ادکارہ اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی عائزہ خان نے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔  خیال رہے کہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پراپنی نئی تصویر شیئر کی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ایک اور نئے سفر کا آغاز۔‘

تفصیلات کے مطابق عائزہ خان اپنے نئے ماڈلنگ اور ڈرامہ پروجیکٹ سے متعلق تصاویر  شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا تا ہے۔ عائزہ خان سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اُن کے انسٹا اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں بالکل مختلف نئے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ عائزہ خان کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداح اُن کی بے انتہا تعریفیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے