اسمارٹ فون

آئی فون چوری ہونے کی صورت میں ڈیٹا کو کیسے محفوظ رکھیں؟

کراچی (پاک صحافت) اینڈرائیڈ فون کے مقابلے آئی فون کے ڈیٹا تک رسائی مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں، آن لائن ہیکرز آئی فون کے پاس کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق آن لائن ہیکرز آئی فون کی سیکیورٹی سیٹنگ یعنی recovery key کا استعمال کرتے ہوئے فون میں موجود تصاویر، میسجز، ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں۔

اپنے آئی فون کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو آئی فون کے پاس کوڈ کی حفاظت کرنا ہے۔ ایپل کے ایک ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ آئی فون کو لاک کرتے وقت فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی کا استعمال کریں تاکہ کوئی بھی شخص آپ کا پاس کوڈ نہ دیکھ سکے۔ صارفین پاس کوڈ رکھتے وقت نمبر اور حروف کا استعمال کریں تاکہ ہیکر کوڈ تک آسانی تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔

ایک اور طریقہ جس پر کوئی غور کیا جاسکتا ہے جس کی ایپل کی طرف سے توثیق کی گئی لیکن یہ طریقہ آن لائن گردش کر رہا ہے۔ آئی فون کی اسکرین ٹائم سیٹنگ کے اندر، جس کے ذریعے بچے ڈیوائس استعمال پر پابند ہوتے ہیں، وہاں ایک سیکنڈری پاس ورڈ ترتیب دینے کا آپشن موجود ہے، یہاں آپ اپنا پاس ورڈ ترتیب رکھ سکتے ہیں، اگر کوئی شخص آپ کے پاس کوڈ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تواسے پہلے مذکورہ پاس ورڈ ڈالنا لازمی ہوگا۔ اس آپشن کو فعال کرنے سے ایپل آئی ڈی پاس ورڈ تبدیل کرنے سے پہلے ہیکر کو سیکنڈری پاس ورڈ لکھنے کا کہا جائے گا۔

واضح رہے کہ آخر میں صارفین آئی کلاؤڈ یا آئی ٹیونز کے ذریعے باقاعدگی سے آئی فون کو بیک ایپ کریں تاکہ آئی فون چوری ہونے کی صورت میں ڈیٹا کو ری کوور کیا جا سکے۔ ایک ہی وقت میں، صارف اہم تصاویر یا دیگر حساس ڈیٹا کو کسی اور کلاؤڈ سروس، جیسے کہ گوگل فوٹوز، مائیکروسافٹ ون ڈرائیو، ایمیزون فوٹوز یا ڈراپ باکس میں اسٹور کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ یہ کسی ہیکر کوڈیوائس تک رسائی حاصل کرنے سے نہیں روکے گا، لیکن فون چوری ہونے کی صورت میں اس کی مدد سے آپ کا زیادہ نقصان نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے