ماضی کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ نے حالیہ دور میں اداکاری نہ کرنے کی وجہ بتادی

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سدا بہار اور ماضی کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ نے حالیہ دور میں اداکاری نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ اداکارہ نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں روایت سے ہٹ کر اس طرح کے اسکرپٹ یا پروجیکٹس نہیں بنتے جس سے وہ مطمئن ہوں یا جو ان کی مرضی کے مطابق ہو۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ماہ نور بلوچ اور اداکار  نعمان مسعود نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس میں میزبان جویریہ سعود نے ماہ نور بلوچ سے اداکاری نہ کرنے سے متعلق سوال کیا۔ جس پر اداکارہ نے کہا ‘پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری میں محدود موضوعات اور کرداروں پر کام کیا جاتا ہے، ہماری انڈسٹری اس سطح پر نہیں پہنچی، یہ خواتین اداکاراؤں کے لیے بدقسمتی ہے کہ انہیں چند کرداروں تک مختص کردیا ہے کہ انہوں نے اس عمر تک یہ کردار کرنے ہیں’۔

واضح رہے کہ اداکارہ کے مطابق انڈسٹری کی عمر دراز خواتین کے لیے معقول کردار نہیں لکھے جاتے، کہانیاں وہی گھسی پٹی ہوتی ہیں،  اگر ہم غیر ملکی کانٹینٹ دیکھیں تو وہاں ہر عمر کی اپنی کہانی ہوتی ہے، ہمارے ہاں اب تک وہی کہانی ہے کہ ایک تھا لڑکا، ایک تھی لڑکی’۔ ماہ نور نے اعتراف کیا کہ ابھی وہ کسی ڈرامے یا فلم میں نظر نہیں آنے والیں اور وہ تب تک اسکرین پر دکھائی نہیں دیں گی جب تک انہیں ان کی عمر کے حساب سے اچھے کردار کی پیشکش نہیں کی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے