پولیس

پنجاب پولیس نے اشتہاری مجرمان کی جائیدادیں ضبط کرلیں

لاہور (پاک صحافت) پنجاب میں پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لیں۔ آر پی او حیدر اشرف کے مطابق اشتہاری مجرمان کی جائیدادیں ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 88 کے تحت ضبط کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آر پی او حیدر اشرف نے جاری بیان میں بتایا کہ گوجرانوالہ میں 14، گجرات  میں 15، سیالکوٹ میں 11 اور نارووال میں 8 اشتہاری مجرمان کی جائیدادیں ضبط ہوئیں۔

واضح رہے کہ آر پی او حیدر اشرف نے مزید بتایا ہے کہ منڈی بہاءالدین میں 39 اور حافظ آباد میں 4 اشتہاری مجرمان کی جائیدادیں ضبط ہوئیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے