بلاول بھٹو

پی پی کو موقع ملا تو تنخواہ اورآمدنی دگنی کریں گے، بلاول بھٹو

(پاک صحافت) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں، ہم الیکشن آپ کے لیے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جیالے ہیں، جھکنے والے نہیں، ہم ڈرنے والے نہیں، پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، پورے پاکستان کو دکھائیں گے کہ بھٹو زندہ ہے، ہم ان سے اپنا حق چھینیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ کے درمیان ہوں، پنجاب کی سرزمین پر ہوں، کچھ قوتوں نے سوچا تھا کہ ذوالفقار بھٹو کو شہید کر کے پیپلز پارٹی کو ختم کر دیں گے، کچھ قوتوں نے سوچھا تھا کہ بی بی کو شہید کر کے پی پی کو ختم کردیں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، بینظیر بھٹو غریبوں، کسانوں، مزدوروں کی وزیرِ اعظم تھیں، ہم نے ایک بار پھر عوامی حکومت بنانی ہے، ہم نے عوامی راج قائم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کسانوں کی حکومت لاہور اور اسلام آباد میں بنانی ہے، ہم نے ایک بار پھر جیالے کو وزیرِ اعظم بنانا ہے، میں آپ کا ساتھ مانگنے آیا ہوں، پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، بےروزگاری، غربت کا مقابلہ کریں گے، باقی سیاسی جماعتیں ذاتی لڑائیاں لڑ رہی ہیں، باقی سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی منشور نہیں ہے، ہم معاشی معاہدہ لے کر آئے ہیں، 10 نکاتی ایجنڈا لائے ہیں

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے