انسٹاگرام کی جانب سے براڈ کاسٹ چینلز کا فیچر دنیا بھر میں متعارف

(پاک صحافت) میٹا نے ٹیلی گرام چینلز جیسا فیچر براڈ کاسٹ چینلز دنیا بھر میں انسٹاگرام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔ میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام براڈ کاسٹ چینل پر اعلان کیا کہ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ فیچر محدود صارفین کو ہی دستیاب تھا۔

تفصیلات کے مطابق براڈ کاسٹ چینلز سے صارفین اپنے فالوورز کے ساتھ پیغامات اور اپ ڈیٹ ایک ہی جگہ شیئر کر سکیں گے۔ البتہ فالوورز ان چینلز پر کچھ پوسٹ نہیں کر سکیں گے البتہ پوسٹس پر ایموجی سے ری ایکشن ظاہر کر سکیں گے یا پولز پر ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ مارک زکربرگ کی جانب سے کئی ماہ سے اس فیچر کو مختلف اعلانات اور اپ ڈیٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیکسٹ اپ ڈیٹس کے ساتھ ساتھ صارفین اپنے چینلز پر تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو کلپس بھی پوسٹ کر سکیں گے جبکہ دیگر افراد کو collaborator کے طور پر اپنے چینل کا حصہ بنا سکیں گے۔ یہ ایسے صارفین کے لیے مددگار ٹول ثابت ہوگا جن کے فالوورز کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ اسی طرح کا فیچر چینلز کے نام سے واٹس ایپ میں بھی گزشتہ دنوں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جسے آنے والے مہینوں میں دنیا بھر میں توسیع دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے