آپریشن

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

(پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپوں میں فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ دفاع وطن کے لیے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی ساجد اعظم نے جام شہادت نوش کیا،31 سال کے سپاہی ساجد اعظم کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے تھا۔  دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں بھی سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

خیال رہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی وارث خان نے جام شہادت نوش کیا،27 سال کے سپاہی وارث خان شہید کا تعلق کرک سے تھا۔ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے