منظور وسان

پی پی رہنما نے وفاقی بجٹ کو مافیا دوست بجٹ قرار دے دیا

کراچی (پا ک صحافت) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس مافیا دوست بجٹ قرار دے دیا۔ منظور وسان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ہر چیز تو مہنگی ہوگئی ہے، یہ کیسا عوامی بجٹ ہے؟ یہ عوامی نہیں اسے تاجر اور بلڈرز مافیا دوست بجٹ کہہ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمامنظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ غریبوں کے لیے نہیں امیروں کے لیے ہے۔ خیال رہے کہ منظور وسان نے اپنے بیان میں وفاقی بجٹ کو تاجر بجٹ قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ منظور وسان نے یہ بھی کہا کہ عید سے پہلے چھوٹی یا بڑی قربانی دیکھ رہا ہوں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ جس طرح مقدس ایوان میں ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، سیاستدانوں کو خراب دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کسی کی سازش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے