احسن اقبال

اگر مسلم لیگ ن صورتِ حال نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن صورتِ حال نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے۔ گزشتہ 4 سال میں ترقی کی بجائے صرف انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے نارروال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب آہستہ آہستہ ترقی کی طرف جارہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دور میں نئے منصوبوں کے بجائے نفرت کے بیج بوئے گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ ہو چکا، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے نہیں دیا جبکہ ملک کی معیشت چیئرمین پی ٹی آئی کی اناڑی ڈرائیونگ سے تباہ ہو چکی تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں کوشش کر رہے ہیں کہ تمام فیصلے اتفاق سے کیے جائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں کو ہر فیصلے میں شریک کیا، بجٹ کی تیاری میں بھی تمام اتحادیوں کو شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے