ترجمان دفتر خارجہ

بلاول بھٹو بھارت کا دورہ کریں گے یا نہیں، ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھارت کا دورہ کریں گے یا نہیں، ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کے بھارت میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، بلاول بھٹو بھارت کا دورہ کریں گے یا نہیں، فیصلہ ہوتے ہی بتا دیا جائے گا۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ناقابل تردید شواہد ہیں، بھارت پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی کرانے کا بڑا ذریعہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی پر اہم مشاورت ہوئی، 2016 کے بعد پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی پر ڈائیلاگ ہوا، دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ پاکستان ایشیاء پیسیفک میں ہونے والی گروپ بندی کو دیکھ رہا ہے، پاکستان کسی ملک کے خلاف بننے والے ممالک کی گروپ بندی کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کی دعوت پر قطر کا اہم دورہ کیا، قطر کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی نقطہ نظر رکھا، شہباز شریف نے امیر قطر سے ملاقات کر کے تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے اہم دورے پر ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر مظالم پر بات کی، انہوں نے اسلام میں خواتین کے حقوق اور کردار پر کانفرس سے خطاب کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر بحرین اور برطانیہ کےدورے کریں گی، وہ 10 مارچ کو بحرین میں مناما کانفرس میں شرکت کریں گی اور برطانیہ میں کامن ویلتھ فارن منسٹرز کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے