انسٹاگرام لائٹ

انسٹاگرام کا نیا ورژن متعارف

نیو یارک (پاک صحافت) انسٹاگرام انتظامیہ نے انسٹاگرام کے نئے ورژن سے سست انٹرنیٹ اور دیہی علاقوں میں رہنے والے صارفین کی بڑی مشکل دور کردی۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے دیہی علاقوں یا سست رفتار انٹرنیٹ والے صارفین کےلیے انسٹاگرام لائٹ ورژن متعارف کرادیا۔ کیوں کہ سست انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والے یا دیہی علاقوں میں رہنے والے صارفین کے موبائل فون میں بہت سی ایپلی کیشن درست طریقے سے نہیں چل پارہی ہوتی۔ اس لئے  ان کے لئے انسٹاگرام لائٹ ورژن متعارف کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیہی علاقوں میں رہنے والے صارفین کی اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے فیس بک انتظامیہ نے انسٹاگرام لائٹ لانچ کی ہے، جو ایک سو ستر ممالک کے اینڈرائڈ یوزرز کو 10 مارچ سے میسر ہوچکی ہے۔ کمپنی کے مطابق انسٹاگرام لائٹ کو گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاوٗن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام لائٹ کو تل ابیب اور نیویارک میں موجود ٹیموں کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد دیہی علاقوں کے مکینوں سمیت کمزور انٹرنیٹ والے افراد کو انتہائی محدود ڈیٹا پر بھی انسٹاگرام کی سروس فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک کی ملکیتی ایپلیکیشن انسٹاگرام کا لائٹ ورژن اینڈرائڈ فونز کی صرف دو ایم بی سٹوریج چاہتا ہے جب کہ اصل ایپلیکیشن کو 30 ایم بی گنجائش چاہیے ہوتی ہے۔ لائٹ ورژن پر اہم فیچرز کو برقرار رکھا گیا ہے، ایپ کو مزید موثر بنانے کے لیے فیس بک کی تل ابیب ٹیم کی جانب سے کچھ عرصہ قبل تیار کی گئی فیس بک لائٹ ایپ سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ورژن میں چہروں پر استعمال کیے جانے والے اے آر فلٹرز اور کیوب ٹرانزیشنز کو ہٹا دیا گیا ہے، البتہ جفس اور اسٹیکرز کو برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے