امداد

جاپان نے بھیجی روہنگیا مسلمانوں کو 19 ملین ڈالر کی امداد

ٹوکیو {پاک صحافت} جاپان روہنگیا مسلمان مہاجرین کو خوردنی اشیا اور ادویات کی ضروریات کو پورا  کرنے کے لیے 19 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرے گا۔

جاپانی دفترِ خارجہ سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق میانمار کے صوبے آراقان میں دباؤ اور مظالم سے راہ فرار اختیار کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کو مالی  امداد بہم پہنچائی جائیگی۔

اس دائرہ کار میں جاپان، ریڈ کریسنٹ انٹرنیشنل کمیٹی ورلڈ فوڈ پروگرام اور بین الاقوامی ہجرت تنظیم کی وساطت سے روہنگیا مسلمانوں کو 19 ملین ڈالر کا امدادی سامان مہیا کرے گا۔

اس عطیے کے دائرہ کار میں میانمار اور بنگلہ دیش میں 58 اسپتالوں اور ہیلتھ سنڑز کو  سازو امان اور ان دونوؓ ممالک میں 6 لاکھ افراد کو خوراک فراہم کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

خشونت

فلسطینی حامی طلباء کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد میں اضافہ

پاک صحافت امریکہ میں طلباء کی صیہونی مخالف تحریک کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے