انسان نما روبوٹس کی پہلی پریس کا نفرنس، انسانوں کے خلاف بغاوت نہ کرنے کا عہد

جنیوا (پاک صحافت) جنیوا میں انسان نما روبوٹس کی پہلی پریس کا نفرنس نے سب کو حیران کردیا۔  پریس کانفرنس میں روبوٹس نے دعویٰ کیا کہ ہم بہتر رہنما ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم روبوٹس انسانوں کے خلاف بغاوت نہیں کریں گے اور انسانوں کی نوکریاں نہیں چرائیں گے، دنیا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران  روبوٹس سے سخت قوانین کی پابندی کے سوالات بھی کیے گئے جس پر روبوٹس نے ملا جلا رد عمل دیا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ میں کھیتوں سے جنگلی جڑی بوٹیوں کو نکالنے کا کام انسان نہیں بلکہ روبوٹ  کو دیا گیا ہے۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق کھیتوں میں 3 ایسے روبوٹ کام کررہے ہیں جو کھیتوں میں نیا بیج بونے سے قبل جنگلی جڑی بوٹیوں کو بجلی کی مدد سے ختم کردینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ روبوٹ بنانے والی کمپنی کے مطابق روبوٹ ‘ٹام’ ایک دن میں 49 ایکڑ زمین کو اسکین کرسکتا ہے اور اس ڈیٹا کو ‘ڈک’ نامی روبوٹ استعمال کرکے جنگلی جڑی بوٹیوں کی تلاش کرتا ہے اور آخر میں روبوٹ ‘ہیری’ زمین سے غیر ضروری جڑی بوٹیوں کو ختم کردیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے