عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر برہم

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئی۔ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ایک بار پھر دائر کی گئی تھی جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے اعتراض اٹھا دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان نے آج سماعت یہ کہہ کر ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ضلعی کچہری میں پیشی پر سیکیورٹی خدشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیشن عدالت نے ایک روز میں تین تین درخواستوں پر بھی فیصلے کیے۔ سیشن جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین روز میں ایک بار بھی وکیل خواجہ حارث پیش نہیں ہوئے، انڈر ٹیکنگ آپ نے دی کہ خواجہ حارث پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ جج نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں آپ کے لیے عدالت بہت نرم رویہ رکھ رہی ہے، اتنے نرم رویے کی مثال اور کہیں نہیں ملتی۔ سیشن جج نے کہا کہ ساڑھے گیارہ بجے دلائل دیں ورنہ الیکشن کمیشن کے وکیل کو سن کر فیصلہ کر دوں گا۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے