شہباز شریف

ہم پرامن، بقائے باہمی اور ہمسایوں سے اچھے تعلقات پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم پر امن، بقائے باہمی اور ہمسایوں کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتے ہیں، اسی فارمولے کے تحت ہی موجودہ حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ٹائم بارڈرز کی حفاظت میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے۔ نیوی ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے اور ہمیں مضبوط بحریہ کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نیول اکیڈمی دوست ممالک کو بھی ٹریننگ فراہم کررہی ہے دوست ممالک کے کیڈٹ اپنی افواج میں مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ نہوں نے کہا کہ خواتین کمشننگ ملک کی دیگر خواتین کیلئے مثال ہوگی اور خوشی ہے کمشننگ پریڈ میں خواتین بھی شامل ہیں۔ خواتین کی کمشننگ ملک کی دیگر خواتین کے لیے مشعل راہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے